34 ویں نیشنل گیمز باکسنگ کوارٹر فائنل، پانچویں شفٹ میں‌16 مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ (شعبہ باکسنگ/زلان خان) 34 ویں نیشنل گیمز باکسنگ کے سلسلے میں آج تیسرے دن، پانچویں‌شفٹ کے سلسلے میں 16 مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے پانچویں‌شفٹ کا آغازدوپہر ایک بجے سے کیا گیاجن میں پاکستان نیوی، پاکستان آرمی، واپڈا، ایچ ای سی، بلوچستان، پنجاب، سندھ، پاکستان ائیرفورس، خیبرپختونخوا، ریلوے کے ٹیموں کیجانب سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

آج تیسرے دن کے پہلے اور ٹورنامنٹ کے پانچویں‌شفٹ میں‌ 51kg-54‌kg کے کوارٹر فائنل کے مقابلوں‌میں محمدقاسم (آرمی) نے شیراز (نیوی)، جلال الدین (واپڈا) نے حامد (سندھ)، نورعلی (بلوچستان) نے اشرف خان (ایچ ای سی)، سماما رحمٰن (پنجاب) نے مہروز علی (پاکستان ائیرفورس) کو شکست دیدی.

51kg-54‌kg کے کوارٹر فائنل کے مقابلوں‌میں شہریش شہزاد (پاکستان ائیرفورس) نے افشین جاوید (خیبرپختونخوا)، نمرا (واپڈا)نے وردا رفیع (سندھ)، نتاشاعروج (نیوی) نے عریبا امیر(پنجاب)، ہمنا ممتاز (ایچ ای سی) نے امل بنین (آرمی) کو شکست دیدی.

54kg-57kg کے کوارٹر فائنل کے مقابلوں‌میں نقیب اللہ(واپڈا) نے محمدوسیم (خیبرپختونخوا)، عصمت اللہ (ایچ ای سی)نے باسل رانا (پنجاب)، سکندر مرزا (آرمی) نے خیال محمد(ریلوے) جبکہ زاکرحسن (آرمی) نے اورنگزیب (نیوی) کو شکست دیدی.

48kg-50kg کے کوارٹر فائنل کے مقابلوں‌میں ثناء حنیف(پنجاب) نے کریمہ مہسی (ایچ ای سی)، مریم (نیوی)نے مریم (بلوچستان)، بشرا اختر (پاکستان ائیرفورس) نے شاہلہ (سندھ)کو شکست دیدی.

57kg-60kg کیٹگیری میں‌شہاب الدین (پاکستان ائیرفورس) نے سیف علی (ریلوے) کو شکست دیدی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں