34ویں‌نیشنل گیمزہاکی، پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی نے میچیز جیت لئے

کوئٹہ (شعبہ ہاکی/راجا جنیدجنجوعہ) 34 ویں نیشنل گیمز مین ہاکی میں چوتھے روز پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی نے اپنا اپنا میچ جیت لیا۔ پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے بلوچستان کو 6 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے شریف نے 2 ، مہران، راشد، وسیم اور شاہد نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل حسین عسکری تھے۔ محمد آصف اور اختر علی نے ججز کے فریض سرانجام ۔۔ ایمپائر میں آمیر اور فھد تھے۔ دوسرے میچ میں پاکستان نیوی نے کے پی کے کو 4 گول کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان نیوی کی طرح سے وحید، نعمان، بابر، ذوالقرنین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس میچ کے ٹیکنیکل آفیشل محمد علی تھے ۔ یاسر اور ہارون سعید نے ججز کے فریض سرانجام دئیے ۔ ایمپائر میں وقاس اور محمد فضل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں