کوئٹہ، پولیس کی کاروائی، گزشتہ روز 5 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/سردارحمید) پولیس تھانہ کیچی بیگ کی کارروائی، گزشتہ روز کی دلخراش واقع میں ملوث مرکزی ملزم گاہی خان دو بیٹے اور گن مین سمیت گرفتار کرلئے.

ڈی ایس پی شالکوٹ خلیل بگٹی اور تھانہ کیچی بیگ کے SHO عبدالقادر قمبرانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز گاہی خان اسٹریٹ کیچی بیگ میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد کی قتل اور خاتون سمیت بہت سے افراد کے زخمی کرنے کے مقدمہ نمبر38/2023 بجرم زیر دفعہ 302،324،147،148،149 ت پ ATA/07 میں نامزد مرکزی ملزم سمیت ذیل ملزمان کو گرفتار کیا
1۔ گاہی خان ولد محمد ابراہیم لہڑی
2۔ صدام ولد گاہی خان لہڑی
3۔ چنگیز ولد گاہی خان لہڑی
4.صالح محمد ولد محمد علی قوم کھیازئی شامل ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں