34ویں نیشنل گیمز کبڈی، نیوی، واپڈا، آرمی، پنجاب، کے پی کے نے کامیابی حاصل کرلی

کوئٹہ(شعبہ کبڈی/نعمت اللہ) 34ویں نیشنل گیمز کبڈی، کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم میں جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز میں شامل کبڈی کے مقابلے میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پہلے میچ میں نیوی نے پاکستان پولیس کو 21 پوائنٹس کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے شکست دیدی جبکہ دوسرے مقابلے میں پی اے ایف اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان جاری میچ کے دوران معمولی تکرار پر میچ روک دیا گیا، پی اے ایف کے 62 پوائنٹس اور ایچ ای سی کے 25 پوائنٹس تھے ایک اور میچ میں واپڈا نے سندھ کو 15کے مقابلے میں 89 پوائنٹس سے شکست دیدی جبکہ آرمی نے بلوچستان کو 14کے مقابلے میں 46پوائنٹس سی ہرا دیا جبکہ نیوی نے پنجاب کو 17کے مقابلے میں 42پوائنٹس سے شکست دیدی جبکہ واپڈا نے کے پی کے کو 43کے مقابلے میں 89سے ہراکر اگلے راونڈ تک رسائی کر لی جبکہ پنجاب نے پولیس کو 27کے مقابلے میں 62سے شکست دیدی جبکہ آخری پول میچ میں کے پی کے نے سندھ کو 28کے مقابلے میں 39پوائنٹس سے شکست دیدی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں