کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/احمداللہ اچکزئی) نواں کلی بائی پاس میں دودھ کی دکان میں مسلح ڈکیٹی، 2 ڈاکو 70 ہزار سے زائد رقم اور موبائل فون لیکر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق نواں کلی بائی پاس کوئٹہ میں واقع اعجاز ملک شاپ میں رات 8بجے کے قریب دو ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے اپنے چہرے تک ڈھانپے نہیں تھے اورمالک دکان ساجد علی جدون پر پستول تان کر دخل سے 70 ہزار سے زائد رقم موبائل فون اور بٹوہ لیکراطمینان سے فرار ہو گئے، زرغون آباد پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے –






