34ویں‌نیشنل گیمز ہینڈبال ویمن، فائنل واپڈا نے آرمی کو شکست دیکر جیت لی

کوئٹہ(شعبہ ہینڈبال ویمن/عبدالغفارخان) 34ویں‌نیشنل گیمز ہینڈبال ویمن، فائنل واپڈا نے آرمی کو شکست دیکر جیت لی، تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز ہینڈبال ویمن کے سلسلے میں آج 3 میچیز کھیلے گئے، پہلا میچ پولیس اور کے پی کے درمیان کھیلا گیاجو کے پی نے 8-12 سے جیت لیا، دوسرا میچ پنجاب اورایچ، ای، سی کے درمیان کھیلا گیا جو ایچ، ای، سی نے 11-16 کے سکور سے جیت لیا.

جبکہ فائنل آرمی اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا، جس سنسنی خیز مقابلے کے بعد واپڈا نے 15-23 سے جیت لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں