34ویں نیشنل گیمز کبڈی، آرمی نے نیوی کو شکست دیکر فائنل جیت لی

کوئٹہ(شعبہ کبڈی/نعمت اللہ) 34ویں نیشنل گیمز کبڈی، کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم میں جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز میں شامل کبڈی کے مقابلے میں دس ٹیموں‌نےحصہ لیا، آج فائنل میچ پاک آرمی اور پاک نیوی کے درمیان کھیلا گیا، پاک آرمی نے 31 کے مقابلے میں‌پاک نیوی کو 34 سے شکست دی اور 34ویں‌نیشنل گیمز کبڈی فائنل اپنے نام کرلی.

اس سے پہلے تیسرے اور چوتھے پوزیشن کیلئے میچ کھیلا گیا، جو پاکستان ائیرفورس اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا، پاکستان ائیرفورس نے 20 کے مقابلے میں‌وپڈا کو 60 سے شکست دیدی اور اس طرح‌پاکستان ائیرفورس تیسرا جبکہ واپڈا چوتھا پوزیشن حاصل کرنے میں‌کامیاب رہا.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں