کوئٹہ (سپورٹس/ زلان خان) بہترین آتش بازی، شہر جگمگاں اٹھا، 34 ویں نیشنل گیمز 19 سال بعد بلوچستان میں ایک بار پھر منعقد کئے جارہے ہیں، آج وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے افتتاح کردیا جبکہ اختتامی تقریب 28 مئی کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہونگے۔
آج کے آتش بازی کی تقریب سے شہر میں ایک بار پھر رونق بحال ہوا، شہر اور صوبے کے عوام امن لوٹنے سے لطف اندوز ہوئے۔
19 سال کے بہت لمبے عرصے کے بعد 34 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی بہت بڑی کامیابی ہے۔
آتش بازی کا یہ مظاہرہ بہترین مظاہروں میں سے ایک تھا جس سے شہر کے تمام باسیوں نے دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔






