حیدرآباد، بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل، نومنتخب نمائندوں نے حلف اٹھالیا

حیدرآباد (بیوروچیف/دانش شیخ) بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد حیدر آباد کے نو منتخب نمائندوں نے حلف اٹھا لیا ،تمام 9 ٹائونز میں الگ الگ تقریبات منعقد کی گئیں .

حیدر آباد کے 9 ٹاوئنز میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب پاکستان پیپلز پارٹی کے سو،تحریک انصاف کے 41جماعت اسلامی کے ایک،تحریک لبیک کے دو اور پندرہ آزاد امیدواروں نے چئیرمین و وائس چئیرمین کے عہدوں کا حلف اٹھا لیا جبکہ ایک سو ساتھ یوسیز کے 640 وارڈ و جنرل ممبرز نے بھی حلف اٹھایا جن میں 339پاکستان پیپلز پارٹی،157تحریک انصاف 91 آزاد،07جماعت اسلامی،15تحریک لبیک،دو جی ڈی اے اور پانچ جمعیت علما اسلام کے امیدواران شامل ہیں جبکہ اس عمل کے بعد اب مئیر و ڈپٹی مئیر حیدر آباد کا انتخاب کیا جائے گا جس کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی مطلوبہ نشستوں سے زائد پر کامیابی حاصل کرچکی ہے اور پارٹی میں مئیر کیلئے سب سے مضبوط نام صوبائی وزیر جام خان شورو کے بھائی کاشف شورو کا سنائی دے رہا ہے جبکہ صوبائی وزیر شرجیل میمن کے صاحبزادے راول شرجیل ،سینئر رہنما عرفان گُل مگسی،وزیر اعلی کے مشیر صغیر قریشی،جنرل سیکریٹری علی محمد سہتو کے نام بھی مئیر کی دوڑ سامنے آرہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں