صحبت پور(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/صفدرعلی کھوسہ) مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ایس ایچ او شہید ہوگیا، تھانہ عادل پور پولیس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایس ایچ او تھانہ عادل پور میر محمد کھوسہ شہید ہوگئے، وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پر ایس ایس پی صحبت پور سجاد حیدر ترین جائے وقوع پر پہنچ گئے، شہید ایس ایچ او کی میت اسپتال منتقل کر دی گئی۔






