دریائے ژوب کے کنارے سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی گاڑی بارے اہم خبر آگئی

ژوب(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/اسد خان کاکڑ) دریائے ژوب کے کنارے سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی گاڑی کو کمشنر ژوب ڈویژن اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر لیویز کے اہلکاروں نے ریسکیو کر لیا، تفصیلات کے مطابق ژوب شہر میں دوپہر سے موسلا دہار بارش جاری ہے، جس کے باعث ولہ اکرم گاؤں کو جانے والی گاڑی میں بچے، خواتین اور دیگر افراد مسافر تھے، گاڑی پھنسنے کے بعد سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے انہیں ریسکیو کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں