وزیرستان، باؤلے کتے کے کاٹنے سے 10 سالہ بچہ حامد جاں بحق

وزیرستان (روزنامہ آواز ٹائمز) وادی تیراہ میدان میں باؤلے کتے کے کاٹنے سے دس سالہ بچہ حامد جاں بحق ہو گیا، خاندانی ذرائع کے مطابق چند دن پہلے حامد کو باغ بازار میں باؤلے کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیا مقامی سطح پرائیوٹ ڈاکٹروں سے اعلاج معالجہ کر دیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، باغ مرکز کے تاجر برادری نے ٹی ایم اے باڑہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغ بازار میں باؤلے کتے انسانوں پر حملہ اور ہوتے ہیں اور کاٹنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رونما ہوتے ہیں، ٹی ایم اے ایمرجنسی بنیادوں پر ان کا انتظام کریں۔

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں