سندھ سولڈ ویسٹ کی جانب سے ضلع کیماڑی میں صفائی ستھرائی کے مثالی کام جاری

کیماڑی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عبدالکریم چانڈیو)سندھ سولڈ ویسٹ جو کہ ضلع کیماڑی میں پچھلے کچھ عرصے سے کام کی عدم توجہ کے باعث تنقید کا شکار تھا ایک بار پھر عوام میں مقبول ہونے لگا نئے آپریشن مینیجر کے ضلع کیماڑی کا چارج لیتے ہی کیماڑی کے روڈ راستے عوامی مقامات عبادت گاہوں پر صفائی ستھرائی کے کام تیزی سے شروع کر دئیے گئے جس کے بعد پورے کیماڑی میں روڈ پر جھاڑو کچرا کنڈیوں سے کچرا اُٹھانے مین شاہراہوں پر جھاڑو اور ٹیکٹر کے زریعے مٹی اٹھا کر مکمل صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس پر عوام نے سندھ سولڈ ویسٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سولڈ ویسٹ جو کہ پچھلے کچھ عرصے سے کام میں انتہائی سست روی کا شکار تھی لیکن اب تمام علاقوں میں روز مرہ کی بنیاد پر جھاڑو اور صفائی کے دیگر کام بہتر انداز میں کیئے جارہے ہیں جس پر عوام نے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کام کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرز پر کام کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں