کمیاڑی، تھانہ جیکسن کی کاروائی، بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

کیماڑی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عبدالکریم چانڈیو) ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی ہدایت پر تفتیشی ٹیم کیماڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،تفتیشی ٹیم تھانہ جیکسن نے SIO انسپکٹر غزالہ پروین کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے 5 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے جنسی درندے کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم سبحان ولد مہتاب نے 5 سالہ بچی انادیہ کو جیکسن کے علاقے میں واقع بلڈنگ لے جا کر نازیبا حرکات کی اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، ملزم کی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے CCTV فوٹیج سامنے آئی تھی جس پر بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 143/2023 بجرم دفعہ 376/511 ت پ درج کیا گیا تھا.

بچی کے بیان کے مطابق ملزم بہانے سے اسے بلڈنگ میں لے گیا جہاں سیڑیوں پر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کی بچی کے رونے پر ملزم وہاں سے بھاگ گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں