کیاشاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑرہے ہیں، سابق رہنماﺅں‌کی ملاقات کے بعد بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (روزنامہ آوا زٹائمز/نیوزڈیسک) کیاشاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑرہے ہیں، سابق رہنماﺅں‌کی ملاقات کے بعد بڑی خبر آگئی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق رہنماﺅں کی ملاقات۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود سے ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری، عامرکیانی، عمران اسماعیل اور مولوی محمود شامل تھ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماﺅں نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی چھوڑنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سمجھتے ہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھے گی، 25کروڑ عوام کو نواز شریف اور آصف زرداری کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا، نہ ہی عوام کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سہارے چھوڑا جاسکتا، اس حکومت کو اپوزیشن کے بغیر ایسے کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماﺅں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، علی زیدی ، پرویز خٹک، اسد عمر، فرخ حبیب اور عاطف خان سے رابطہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی سے یہاں ملاقات کیلئے آئے تفصیلی گفتگو ہوئی، ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان کو مستحکم حل کی طرف جانا ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ جو کچھ ہوا ہماری اجتماعی ذمہ داری تھی کہ نہ ہوتا، اپنے بے گناہ کارکنوں کو جیلوں سے رہا کرانا بھی ہماری ذمہ داری ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں