راولپنڈی، پاک فوج کا جعلی جنرل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا

راولپنڈی (روزنامہ آواز ٹائمز/سردارحمید) پاک فوج کا جعلی جنرل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کی اہم کاروائی تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا جعلی جنرل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی کی اہم کاروائی میں‌گرفتاری عمل میں‌لائی گئی، ایف، آئی، اے کے مطابق ملزم محمد نعمان نے پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے ہتھیائے، ملزم نے خود کو پاک فوج کا جعلی جنرل ظاہر کر کے 28 لاکھ روپے بٹورے، ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی سمز، لیپ ٹاپ، مختلف اداروں کے جعلی سروس کارڈز بھی برآمد کر لیے گئے، ملزم کے موبائل سے یونیفارم میں لی گئی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں، اس کے علاوہ موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں