صحافیوں‌کوٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/شعبہ ڈیولپمینٹ)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں کے لیے روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، کوئٹہ پریس کلب میں نیشنل ہائی ویز انیڈ موٹروے پولیس کی جانب سے منعقد ہونے والی ورکشاپ میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے حصہ لیا، اس موقع پر موبائل ایجوکیشن انچارج موٹروے پولیس ویسٹ زون ایس پی او بشارت علی کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی.

ورکشاپ کے دوران شرکاء کو دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استمال ، بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے اور موبائل سننے کے خطرات،اوور ہیڈ برج کے استعمال ، زبیراکراسنگ کے استعمال کے علاوہ سٹرک استعمال کرنے والے دیگرافراد کے حقوق کا خیال رکھنے ، تیزرفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی.

اس موقع پر صدر کوئٹہ پریس کلب عبدالخالق رند نے کہا کہ موٹروے پولیس کی جانب سے دی جانے والی تربیتی ورکشاپ انتہائی سود مند ثابت ہوگی کیونکہ شہرکی سٹرکوں اور قومی شاہراوں پر عام قوانین کی معلومات نہ ہونے کی وجہ زیادہ اموات ہورہی ہیں۔ انھوں نے مستقبل میں بھی اسطرح کی تربیت فراہم کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں