سول اسپتال کراچی کو ایڈز کے شکار خواجہ سراں کا علاج کرنے کا حکم

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ نے سول اسپتال میں ایچ آئی وی ایڈز کے شکار خواجہ سرؤاں کا علاج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر انتظامیہ کو آج ہی مریضوں کا علاج شروع کرنے کا حکم دیدیا۔بدھ کوجسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس محمد عبد الرحمان پر مشمتل بینچ نے سول اسپتال میں ایچ آئی وی ایڈز کے شکار خواجہ سراؤں کا علاج نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔خواجہ سرا ایکٹیویٹس اور ایڈیشنل سپریڈنٹ سول اسپتال عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے اسپتال کے نمائندہ سے مکالمے میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آپ کو دوبارہ زحمت دیں۔ہریش کمار ایڈیشنل سپریڈنٹ سول اسپتال نے بتایا کہ ہم نے فوکل پرسن مقرر کر رکھا ہے، آج ہی سول اسپتال سے رجوع کریں ہم علاج کے لیے تیار ہیں۔ خواجہ سراں کو کچھ غلط فہمی ہو سکتی ہے، علاج دستیاب ہے۔جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ بتائیں، ایچ آئی وی ایڈز کیسز میں کیا پروٹوکولز ہیں؟ ڈاکٹر پریش کمار نے بتایا کہ علاج کے لیے باقاعدہ پروٹوکولز موجود ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سرا مریض آج ہی فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔
فوکل پرسن علاج شروع ہونے کے عمل کو یقینی بنائے۔ خواجہ سراں کیخلاف کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طے کردہ پروٹوکولز کے مطابق خواجہ سرا مریضوں کا علاج یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے سیکریٹری صحت سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد عمل درآمد رپورٹ بھی طلب کرلی اور سول اسپتال انتظامیہ کو آج ہی خواجہ سرا مریضوں کا علاج شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں