کراچی (ڈیلی آواز ٹائمز/نیوز ڈیسک) مرکزی بینک کا دس روپے کا نوٹ بند کرنے کا اعلان،وفاقی حکومت سے منظوری کیلئے درخواست
آئندہ نئے نوٹوں میں دس روپے کا نوٹ نہیں چھاپا جائے گا سکہ جاری ہوگا، ڈپٹی گورنر
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس میں ڈپٹی گورنر کی بریفنگ
نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنائیت حسین کی بریفنگ
اسٹیٹ بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کی درخواست کر دی ہے، عنائیت حسین
10 روپے کے کرنسی نوٹ کی لاگت بڑھ گئی جس بنیاد پر فیصلہ کیا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
نئے نوٹوں میں بھی جعلی نوٹوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مرکزی بینک
اس وقت 1 ہزار اور 5 ہزار کے جعلی نوٹ سب سے زیادہ سرکولیشن میں ہیں، مرکزی بینک حکام
نئے کرنسی نوٹ جب بنیں گے تو 10 روپے کا نوٹ ختم ہو گا، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
مرکزی بینک کا نئے نوٹوں کا ڈیزائن وزیرخزانہ کی زیرصدارت قائم کمیٹی نے مسترد کر دیا
کمیٹی تجویز پر نئے فیچرز اور ڈیزائن تبدیلی کیلئے تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عنائیت
اسٹیٹ بینک سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا 15 ہزار روپے قرضدار ہو گیا دوسال سے واپس نہیں کئے،
دو سال ہوگئے ہمارے 15 ہزار روپے اسٹیٹ بینک نے واپس نہیں کئے، سلیم مانڈوی والا
اسٹیٹ بینک کو دو سال پہلے تین نوٹ دیئے تھے جو اب تک واپس نہیں آئے، چیئرمین کمیٹی
جعلی نوٹ اتنے بڑھ گئے کہ دوکان والا اب 5 ہزار اور 1 ہزار کا نوٹ نہیں لیتا، چیئرمین کمیٹی
موجودہ کرنسی 2005 سے چھپنی شروع ہوئی اب تمام نئے نوٹ ہونگے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک
کنسلٹنٹ کی کمپنی سے ہی نوٹ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کرلیا گیا، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا
بینکوں سے اور اے ٹی ایمز مشینوں سے جعلی کرنسی نکل رہی ہے، چیئرمین کمیٹی کا انکشاف
پاکستان میں جعلی کرنسی کی سرکولیشن کم ہے دوسری کرنسیوں کی نسبت، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک






