بارشوں‌نے تباہی مچادی، 10 افراد جاں‌بحق، 60 زخمی، اضافے کا خدشہ

پشاور+بنوں (روزنامہ آواز ٹائمز/ولی دادمحمدزئی) تیزہوائیں، بارش اور ژالہ باری سے 10 افراد جاں‌بحق، 60 زخمی، اضافے کا خدشہ ہے تفصیلات کے مطابق بنوں میں بارش نے تباہی مچادی، بنوں میں تیز ترین ہوائیں بارش اور ژالہ باری سے اب تک10 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ، جبکہ 60
سے زائد زخمی ہسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں، اضافے کا خدشہ ہے، ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ہسپتالوں‌میں‌مختلف گروپ کے خون کی اشد ضرورت ہے، رضا کاروں سے ہسپتال پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے.

شدید ژالہ باری اور بارش سے بنوں کے اکثر علاقوں میں فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا،ضلع کے مختلف علاقوں سے جاں بحق اور زخمیوں کی خبریں آرہی ہے،شہباز ککی میں بارش سے دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں،کوٹی سادات روڈ پر بارش سے مکان مکمل زمین بوس، بچے اور خواتین ملبے تلے دب گئے ہیں، امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی.

جامن روڈ میں دوکان کا چاجا گرنے سے نیچے کھڑے موٹر کار کو نقصان پہنچا، بازار احمد خان میں بارش سے دوکان کا چاجا گرنے سے روڈ بلاک ہوگیا ہے، دیگر علاقوں سے بھی نقصان، جاں بحق اور زخمیوں کی خبریں آرہی ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں