خضدار، ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اور مظاہرین کے درمیان مسلسل 10 گھنٹے جاری مذاکرات کامیاب، ٹریفک بحال

خضدار(روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالکریم زہری) ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ اور مظاہرین کے درمیان مسلسل 10 گھنٹے جاری مذاکرات کامیاب، ٹریفک بحال کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار جمیل بلوچ اور مظاہرین کے درمیان مسلسل 10 گھنٹوں سے جاری مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ وڈھ کے مقام پر شاہراہ 19 گھنٹے بعد ہر قِسم کے ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا.

گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ گزشتہ 19 گھنٹے سے ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند تھا جس سے آج ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن (ر)جمیل احمد بلوچ اور مظاہرین کے درمیان مسلسل 10 گھنٹے جاری مذاکرات کامیاب ہونے پر ٹریفک مکمل طور پر بحال کردیا گیا.

روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں