لسبیلہ (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/خدابخش) ایس ایس پی لسبیلہ محمد ایوب اچکزئی کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ یار محمد کمانڈو نے اپنی پارٹی اے ایس آئی عبدالحکیم رونجھو، اے ایس آئی عبدالرحمان رونجھو، محمد حنیف سیاں، جمیل احمد رونجھو، انور امین رونجھو ستار کمانڈو کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب الحسیب میڈیکل اسٹور کا شٹر توڑ کر دکان میں رکھی ہوئی رقم چوری کرنے والے ملزم عابد علی ولد ذولفقار قوم بھٹو ساکن ریسٹ ہاؤس بیلہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیامذید تفتیش شروع کر دی بیلہ پولیس کے مطابق ملزم عابد علی نے الحسیب میڈیکل اسٹور توڑ کر رقم چوری کی تھی جسے بیلہ پولیس نے گرفتار کر کے چوری کی گئی رقم بھی برآمد کی ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش شروع کر دی ہے.
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ






