راولپنڈی، مسافر بس کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق، 15 زخمی

اسلام آباد+لاہور+ راولپنڈی(روزنامہ آواز ٹائمز) کلر کہار میں مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کلر کہار کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں 5 خواتین اور تین بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے، ز خمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کردیا گیا۔نجی کمپنی کی بس نمبر BSGـ055 کو بوتھ نمبر 224 کے قریب حادثہ پیش آیا جو اسلام اباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں، ڈی ا?ئی جی موٹروے، ڈپٹی کمشنر چکوال موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں