نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھیجنے میں ملوث گینگ کیخلاف کریک ڈان شروع

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھیجنے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا گیا۔ایک بیان میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثے کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے،گزشتہ روز کھوئی رٹہ پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈاکٹر خالد کے مطابق مقدمے میں قتل بالسبب اور فراڈ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ایجنٹس میں ایک ایجنٹ کا بیٹا بھی کشتی حادثے میں جاں حق ہوا ہے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے پاکستانی نوجوانوں کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجنے والا ایجنٹ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد محمود آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا، جس پر تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں