پاکستان کی پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ ائیر پورٹ سے لاپتہ

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستان کی پہلی ائیر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم ائیرپورٹ سے لاپتہ ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب ائیرپورٹ تھانے کو عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوی ایشن انڈسٹری سے وابستہ عمران اسلم بدھ کی رات 10 بجے سے لاپتہ ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی درخواست پر واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں