کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) ائیر پورٹ پولیس کی کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری، چینا گیا ٹریکٹر برآمد منشیات برامد ملزمان گرفتار کرلئے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی اپریشن زوہیب محسن کے احکامات پرزیر نگرانی ایس پی صدر عدیل اکبر گجر زیر سرپرستی ڈی ایس پی ائیر پورٹ مسعود احمد کاسی، ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ ملک آصف خان و دیگر عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسماعیل ولد دوست محمد سکنہ وڈھ ضلعم خضدار
(2)علی نواز ولد شاہ نواز سکنہ وڈھ ضلع خضدار کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے سنیچشدہ ٹریکٹر برآمد ہوئی ۔
ایک اور کاروائی کرتے ہوئے شکیل ولد فضل الرحمن سکنہ چلتن ہاوسنگ اسکیم کوئٹہ کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 02کلو گرام پختہ چرس برآمد ہوئی ملزم کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا جبکہ ایک اور کاروائی میں ملزم نعیم مشتاق ولد مشتاق احمد سکنہ قصور پنجاب کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 520 گرام پختہ چرس برآمد ہوئی جسکے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
جبکہ ملزم ریاض احمد ولد عبدالرحمن سکنہ قصور پنجاب کو گرفتار کیا جسکے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد کیا مذکورہ کیخلامقدمہ درج رجسٹر ہوا جبکہ نامزد ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 134/23 میں نامزد ملزم شاہ خالد ولد حاجی مجاہد سکنہ چمن کو گرفتار کیا تمام گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔






