بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، میجرسمیت 2 جوان شہید

ہوشاب(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں بلور کے قریب دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک میجر سمیت 2 جوان شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب کے بلور کے قریب دہشتگردوں نے گھات لگا کر سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، اس دوران پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے فالو اپ آپریشن جاری ہے۔میجرثاقب حسین نے سوگواران میں والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سالہ بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں جبکہ نائیک باقر علی کے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں