کراچی ( روزنامہ آواز ٹائمز) آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا،ڈالر مزید 11 روپے سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر کی 11 روپے گرگیا، ڈالر 274 روپے 98 پیسے میں فروخت تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں جہاں گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان نظر آیا وہیں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی تھی۔ آج انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 روپے 1 پیسے کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 274 روپے 98 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی






