اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہیں، ان کا دوسروں کے ذریعے آرمی چیف جنرل کو قاتلانہ حملے کی دھمکیاں دینیکا منصوبہ بری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قاتلانہ حملے کی دھمکی دینے کے لیے پراکسیوں کے استعمال کی چال بری طرح بے نقاب ہوچکی، ریاستی علامتوں پر منصوبہ بندی سے حملے ناکام ہونے کے بعد وہ واضح طورپربے چین ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ ان کی دھمکی، تشدد اور نفرت کی سیاست کا وقت ختم ہوگیا ہے، ایسی قابل مذمت حرکات کے ذریعے وہ صرف اپنے آپ کو بے نقاب کر رہے ہیں، مہم کا بنیادی مقصد ذاتی مفاد اور اقتدار پر قبضے کو ہر چیز پر ترجیح دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور سیاسی جماعتیں اپنیآرمی چیف اور مسلح افواج کے پیچھے چھٹان کی طرح کھڑے ہیں، افواج کے وقار، عزت اور سالمیت کو مجروح کرنے کی کسی بھی کوشش اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔






