کوئٹہ (روزنامہ آوازٹائمز) کور12کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ بلوچستان خصوصاََ کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی جلد بلوچستان کے حالات کاجائزہ لیکر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کردیاجائے گابلوچستان کے عوام بندوق کی بجائے تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں تاکہ وہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کرداراداکرسکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن کے دورے کے موقع پر قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کور12کمانڈر نے آئی جی فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ)محمد یوسف مجوکہ،آئی جی پولیس عبدلخالق شیخ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ ودیگر کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہزارہ برادری کے قبائلی عمائدین اور سیاسی اکابرین سے ملاقات کی اور ہزارہ برادری کودرپیش مسائل سنیں۔اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد،پیپلزپارٹی کے انجینئر ہادی عسکری،بی این پی کے نعمت ہزارہ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے طارق احمدجعفری،انجمن تاجران کے نثار علی ناصر،پی ٹی آئی کے اختر جعفری ودیگر موجودتھے انہوں نے کورکمانڈر کو ہزارہ ٹاؤن کودرپیش مسائل شناختی کارڈ،پاسپورٹ کوبنانے میں درپیش مسائل کے علاوہ ہزارگنجی سے سبزی لانے والوں کے علاوہ پانی کی کمی سے آگاہ کیا اس موقع پر کور12کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بلوچستان خصوصاََ کوئٹہ شہر مختلف اقوام کا گلدستہ ہے تمام اقوام اتحاد اور بھارئی چارگی سے پاکستانی بن کر رہیں تاکہ مذہب اور قوم کے نام پر تفریق ختم ہوں۔بلوچستان میں امن وامان بحال ہوچکاہے جلد بلوچستان کے حالات کاجائزہ لیکر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کردیاجائے گابلوچستان کے عوام بندوق کی بجائے تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں تاکہ وہ پاکستان اور بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کرداراداکرسکے بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑیگی۔
اہم خبریں
لورالائی,والمیک برادری کی خواتین کا مندر کی اراضی پر قبضے اور فنڈز میں خردبرد کے خلاف پریس کانفرنس
دالبندین, ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ چھ ماہ سے بند، نوجوان روزگار سے محروم
گورنر بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب، 13 مارچ کو سہ پہر 3 بجے ہوگا
جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کی رمضان المبارک پر مبارکباد اور حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ
مادری زبانوں کے عالمی دن 21فروری کی مناسبت سے پریس کلب کوئٹہ میں سیمینارکا انعقاد کیا جائے گا
سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی قانونی و اخلاقی فتح ہے، راجہ خلیق الزمان انصاری
پاک بھارت ٹاکرا، ملتان انتظامیہ نے سپورٹس کمپلیکس میں میچ کے اجتماعی نظارے کے لیے بڑی سکرین کا اہتمام کرلیا،حکام
وزیر بلدیات پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کا سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے حکومت کی غفلت پر شدید تشویش
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات میں مثبت پیش رفت






