ژوب(روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کے علاقے ژوب میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال کا بتانا ہے کہ ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔ڈی سی ژوب کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ بھی لگ گئی جبکہ زخمی شخص کو لیویز اہلکاروں نے قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جاں بحق ہونے والوں میں احمد کبزئی،عبدالواحد،عبدالمنان،نجبدالدین،فضل الرحمن،محمد سلطان اور نیک محمد شامل ہیں،جبکہ جلال نامی شخص زخمی ہوگیاہے۔گاڑی میں آگ لگنے کے باعث دو لاشیں جل گئی ہیں ِعلاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔محمد رمضان پھلال کے مطابق احمد کبزئی کی قبائلی دشمنی تھی اور ان پر کئی مقدمات بھی درج تھے۔ ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ژوب کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیویز ٹیم طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ علاقہ دور ہونے اور پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے۔
اہم خبریں
حب، ایس، ایچ، او سٹی کے روئیے کیخلاف وکلا کا پولیس کے داخلے پر پابندی
حب، ایس، ایچ، او حب سٹی کا ناروا سلوک اور نامناسب رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، وکلاء برادری
امن، عوام کا تحفظ اور قانون کی بالادستی پولیس کا عزم ہے، ایس پی خلیل اللہ کاکڑ
بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کےصاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کا نماز جنازہ آج ہوگی
ثناءاللہ خان اچکزئی انتقال کرگئے، انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہماری تنظیمی وابستگی، اتحاد اور جدوجہد کی علامت ہے، مولانا عبدالرشید سمالانی
حب، سیوریج لائن پر نصب ڈھکن ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا
گلشن لسبیلہ حب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، چیئرمین گل حسن محمد حسنی
کورکمانڈر بلوچستان کا پنجگور کا دورہ، جناح آئی ٹی حب، سرسید احمد خان لاؤنج اور علامہ اقبال آڈیٹوریم کا افتتاح
جھنگ سرگودھا روڈ پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی






