بوستان(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان کلی خانان کے قریب ٹریفک حادثہ ایک بچی جان بحق 6 آفراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بوستان کلی خانان کے قریب زرنج رکشہ،وٹز گاڑی اور فیلڈر کے درمیان حادثہ پیش ایا جس میں ایک بچی بی بی بشرہ ولد نجیب اللہ موقع پر جان بحق جبکہ 6 آفراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز تھانہ بوستان کے انچارج عبدالصوبر عابد نے فوری طور موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے آفراد کو ابتدائی طبعی امداد دینے اور جان بحق بچی کو ضروری کاروائی کیلئے نجی ہسپتال کچلاک منتقل کر دیا جہاں پر ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا اور جان بحق بچی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔






