ماہ صیام میں متوقع سبسڈی سے بھی لوگوں کو مستفید کروایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

ڈیرہ مراد جمالی(خ ن)ڈپٹی کمشنرنصیرآبادعائشہ زہری نے ڈیرہ مراد جمالی میں قائم مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کیا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء خوردونوش کے اسٹاک اور قیمتوں کاجائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین کھوسہ بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے اسٹور انچارج کو تاکید کی کہ رمضان المبارک سے قبل تمام اسٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آنے والے آٹے کو منصفانہ انداز میں تمام لوگوں کو فراہم کیا جائے تاکہ عوام کی شکایت کا ازالہ کیا جاسکے حکومت کی جانب سے ماہ صیام میں متوقع سبسڈی سے بھی لوگوں کو مستفید کروایا جائے گا یوٹیلٹی اسٹورز کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ماہ صیام میں جن اشیاء خوردونوش کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے ان کی جلد از جلد ڈیمانڈ زونل آفس بھجوائی جائے ماہ صیام میں یوٹیلٹی اسٹورز میں کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے رمضان المبارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار کے انعقاد کیا جائے گا اس لیے ان سستا بازاروں میں یوٹیلیٹیز اسٹور کی جانب سے بھی اسٹالز قائم کیے جائیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ عوام ان اقدامات سے براہ راست مستفید ہو عائشہ زہری نے کہا کہ عوام کی جانب سے آٹے کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اس لئے کوشش کی جائے کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز انچارج بھی اضافے کی ڈیمانڈ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں