قلات،نیشنل ہائی وے ٹریفک کیلئے بحال، سوشل میڈیا پر کوچ اغوا کی چلنے والی خبر کی تردید

قلات(روزنامہ آواز ٹائمز)قلات میں نیشنل ہائی وے بلاک کے بعد ٹریفک بحال، سوشل میڈیا پر کوچ اغوا کی چلنے والی خبر کی تردید، چینی اسمگلنگ کیخلاف پولیس کی کارروائی پر کوچز ڈرائیوروں کی جانب سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کیا گیا، پولیس نے شاہراہ کھول دی، پولیس زرائع کیمطابق چینی کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف پولیس کئی کارروائیاں کی ہے اطلاعات ملی ہے کہ اب کوچز میں چینی اسمگلنگ ہورہی ہے جس پر پولیس جب کارروائی کرتی ہے تو کچھ کوچز ڈرائیورز پولیس کو بلیک میل کرکے قومی شاہراہ بلاک کی بعد ازاں روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی پولیس کے مطابق قلات میں نیشنل ہائی وے آغا جان ہوٹل کے مقام پر کوچز مالکان کی جانب سے نیشنل ہائی وے بلاک کردیا گیا تھا جس سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ سوشل میڈیا پر نیوز گردش کرتی رہی کہ سدابہار کوچ کو سواریوں سمیت اغوا کیا گیا ہے لیکن قلات پولیس اس بات کی سختی سے تردید کرتی ہے اس نیوز میں کوئی صداقت نہیں تاہم نیوز مکمل تصدیق کے چلائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں