بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ، وزیراعظم نے خستہ حال، حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئرلفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(روزنامہ آوازٹائمز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آئے واقعے کے بعد خستہ حال،حفاظتی معیارپرپورانہ اترنیوالی تمام چیئرلفٹس فوری بندکرنیکی ہدایت جاری کردی،نگران وزیرِاعظم نے بٹگرام میں پاشتو کے مقام پرچیئرلفٹ میں پھنسے 8افراد کے فوری ریسکیو کی ہدایت بھی کی ہے،وزیرِ اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)او پروونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ(پی ڈی ایم اے)سمیت تمام متعلقہ ریسکیواداروں کو تمام وسائل بروئیکارلانیکی ہدایت کی ہے،اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ نے پہاڑی علاقوں میں موجود ایسی تمام چیئر لفٹس پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں