راولپنڈی (روزنامہ آواز ٹائمز) 126نئے افراد میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے ساتھ راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 300سے تجاوز کر گئی پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور روک تھام کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی کی یونین کونسل 10’11’14اور 15 میں مہم کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت 100,000 افراد کی آبادی کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کیے جائیں گے دوسرے مرحلے کے دوران اب تک 7359 افراد کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ کی گئی ہے جبکہ 33 افراد ہیپاٹائٹس بی اور 142 افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہیں اب تک 1975 افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے 126 نئے مریضوں میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص ہوئی ہے اس سے قبل ضلعی محکمہ صحت میں خدمات انجام دینے والے عملے کی مدد سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور روک تھام کے منصوبے کا پہلا مرحلہ 10 جولائی سے 17 جولائی 2023 تک شروع کیا گیا تھا 10166 افراد کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ کی گئی تھی جبکہ 2679 افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ 200 افراد میں ہیپاٹائٹس کی مثبت تشخیص ہوئی جن میں 139 ہیپاٹائٹس سی اور 61 ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا تھے۔۔






