آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیرا عظم شہباز شریف نے صوبوں سے نیشنل فلڈ ریسپانس پروگرام میں تعاون مانگ لیا،وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبوں کی جانب سے وزیرِ اعظم کو ترقیاتی بجٹ کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا،اجلاس کو بجٹ اعشاریوں اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا،وزیرِ اعظم کی متعلقہ حکام اور وزارتِ خزانہ کو تجاویز پر عمل کرنے کی ہدایات کی،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں پر ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے دام وصول کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھنے پر زور دیا،وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے،زراعت کے شعبے کی ترقی ضروری ہے،کسانوں کے لئے پلان بنا رہے ہیں،وزیراعظم نے موجودہ وسائل کو بہترین انداز میں برائے کار لا کر عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی ہدایت کر دی،

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور مسائل صوبوں کے سامنے رکھ دیئے ہیں،بجٹ2023-24میںترقی، عوامی فلاح اور کاروبار دوست پالیسیاں محور ہیں،آئندہ مالی سال میں شرح نمو اور روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے،پی ایس ڈی پی کے حجم کو 700 سے بڑھا کر 950 ارب روپے کر رہے ہیں،ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنا ہو گا،مشکل معاشی صورتحال کے باوجود موجود وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لانے کی پالیسی اپنا رہے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کی ترقی و تعمیر نو کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے،سیلاب متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں صوبوں کو بھرپور کرداد ادا کرنا ہو گا،وزیراعظم نے صوبوں سے نیشنل فلڈ ریسپانس پروگرام میں تعاون مانگ لیا ،شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی معاشی تباہی کے باوجود ایک سال کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام آیا،ریاست کو بچانے کے لئے اپنی سیاست کو داؤ پر لگایا،ملکی معاشی سلامتی کیلئے سب جماعتوں کی کاوشیں کی بے مثال ہیں، پاکستان کو معاشی تباہی سے نکال کر خوشحالی کی طرف گامزن ہیں ، انتشار پھیلانے والے عناصر نے ملک اور قوم کا نقصان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں