آج کوئٹہ دھماکے میں‌شہید ہونے والی 10 سالہ کلثوم اپنے ماموں‌کے ساتھ عیدشاپنگ کیلے آئی تھی، افسوسناک داستان

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)آج کوئٹہ قندہاری بازار دھماکے میں‌شہید ہونے والی 10 سالہ کلثوم اپنے ماموں‌کے ساتھ شاپنگ کررہی تھی، افسوسناک داستان افسوسناک داستان ہر مسلمان سن کر شدت غم سے نڈھال ہوجاتا ہے،قندھاری بازار دھماکے میں کچلاک کلی کتیر کا ایک پھول جیسا جوان حکمت اللہ ملاخیل اور اس کی 10سالہ بھانجی شہید ہوگئی ہے، اطلاعات کے مطابق شہید حکمت اللہ ملاخیل اور اس کی 10 سالہ معصوم بھانجی کلثوم عید شاپنگ کیلئے بازار آئی تھی، لیکن خریداری سے پہلے ہی وہ بم دھماکے میں‌شہید ہوگئی، اللہ پاک شہداء کو جنت الفردوس میں اعلَیٰ مقام عطاء فرمائیں، ظالموں‌اور دھماکہ کرنے والوں‌کو اللہ پاک تباہ وبرباد کریں اور لواحقین کو صبر جمیل دیں، آمین💔🥲🥲🥲🥲

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں