آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا متحدہ عرب امارات کا دورہ، صدر یو اے ای سے ملاقات

دبئی(روزنامہ آواز ٹائمز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے صدر متحدہ عرب امارات کے بھائی کے انتقال پرتعزیت کی۔دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں