پنجگور(ڈیلی آواز ٹائمز/چاکر صیدیق بلوچ) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پنجگور میں ’’آزادی ایک نعمت ہے‘‘ کے موضوع پر ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی کرنل ریحان صاحب تھے۔
تقریب میں کالج کے طلبہ نے ’’آزادی ایک نعمت ہے‘‘ کے موضوع پر نہایت پُرجوش، مدلل اور فکرانگیز تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے اپنی تقاریر کے ذریعے آزادی کی اہمیت، اس کی قدر و قیمت اور ایک آزاد معاشرے میں نوجوان نسل کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔
پروگرام کے اختتام پر بہترین تقاریر پیش کرنے والے اور پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کرنل ریحان صاحب نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں بھی تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی بھرپور معاونت کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر کرنل ریحان صاحب کی جانب سے طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا، جس پر طلبہ اور کالج انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے ذریعے طلبہ میں آزادی کی قدر، وطن سے محبت، مثبت سوچ اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تقریری صلاحیتوں کو بھی فروغ دینے کا موقع ملا۔
پروگرام کے اختتام پر پرنسپل نذیر احمد صاحب نے مہمانِ خصوصی، اساتذہ اور تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔






