اسلام آباد، آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا حادثات سے متعلق اہم پیغام، تمام شہری عمل کریں

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) آئی جی موٹروے کا حادثات سے متعلق اہم پیغام، تمام شہری عمل کریں، تاکہ حادثات پر کنٹرول کروایا جاسکے، آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید سے پہلے کی دنوں‌میں‌روڈوں‌ پر ٹریفک میں‌اضافہ ہوجاتا ہے، تمام مسافر حضرات اپنے پیاروں‌کے پاس جاتے وقت احتیاط سے کام لیں‌تاکہ رشتہ داروں‌کے ساتھ عید اور دیگر خوشیوں‌کے مواقع ایک ساتھ گزاریں.

ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل کا استعمال سے گریز کریں‌زیادہ تر حادثات ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل کے استعمال کی سبب پیش آرہے ہیں

ہائی اسپیڈ سے گریز کریں‌اووراسپیڈنگ بھی ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے حادثات رونمائ ہورہے ہیں

گاڑیوں‌کی میڈیکل فٹنس میں‌کمی بھی ایک وجہ ہے جس سے حادثات رونماء‌ہورہے ہیں، سفر کے آغاز سے پہلے گاڑی فٹنس لازمی چیک کریں تاکہ سفر میں‌کوئی پریشانی نہ ہو

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے بھی حادثات میں‌اضافہ ہورہا ہے لہٰذا سیٹ بیلٹ باندھے رکھے تاکہ حادثات سے بچایا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں