اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد نے محمود خان اچکزئی کی درخواست بر خلاف ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے خارج کردیا ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے کے پیرا نمبر 9کے مطابق کہا ہےکہ نہ تو نصراللہ خان زیرے نے پشتونخوامیپ سے استعفی دیا ہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوئے ،لہذا نصراللہ خان زیرے بدستور ممبر صوبائی اسمبلی رینگے اور اس طرح نصراللہ خان زیرے کے خلاف دائر بے بنیاد درخواست قرار دیکر خارج کردیا جاتا ہے.
دوسری جانب روزنامہ آواز ٹائمز کو آرڈر کاپی نہیںملی ہے بلکہ یہ رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے کیجانب سے جاری پریس ریلیز ہے، روزنامہ آواز ٹائمز کو مزید اپڈیٹ آنے پرخبر میںاضافہ کردیا جائیگا.






