اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نےبھی مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالباسط ترین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کے رکن اسدعمر نے پارٹی عہدے اور کورکمیٹی ممبرشپ سے استعفیٰ دیدیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اس روز فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے فوج کی اہمیت کا تجزیہ عمران خان نے سب سے اچھا پیش کیا کہ مسلم ممالک کی طرف نظر دوڑائیں تو کس طرح تباہی پھیلی، اگر پاکستان میں طاقت ور اور ڈسپلن فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال بھی عراق، شاق اور لیبا جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا۔

اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تحریک انصاف مستعفی ہونے اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا اور ساتھ عمران خان سے راستے الگ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں