امن و امان کے قیام اور بارڈر مینجمنٹ میں قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کا کردار قابل تعریف ہے، آئی جی ایف سی

چمن + قلعہ عبداللہ (روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کے ضلع چمن،ضلع قلعہ عبداللہ اور گلستان کے قبائلی عمائدین اور ایف سی بلوچستان کے مابین جرگے کا انعقاد اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت

بلوچستان کے سرحدی علاقےچمن میں قلعہ عبداللہ، چمن اور گلستان کے قبائلی عمائدین اور ایف سی بلوچستان کے مابین جرگے کا انعقاد کیاگیا۔ جرگے میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، پاک-افغان بارڈر مینجمنٹ اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی، علاقہ عمائدین نے پاک-افغان سرحدی امور کو احسن طریقے سے چلانے پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ باب دوستی چمن پر متبادل کارگو روٹ اور خواتین کیلئے علیحدہ راستے کے قیام کو بہتر اقدامات قرار دیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے امن و امان کے قیام میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایف سی حکام نے جرگے میں بات چیت کرتے ہوئے امن و امان کے قیام، بارڈر مینجمنٹ اور منشیات و دیگر اشیاء کی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام میں قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون اور کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں