ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے لورلائی میں شہداء ایف سی بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

کوئٹہ +لورلائی (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/احسان اللہ) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضلع لورلائی میں شہداء ایف سی بلوچستان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں لورالائی اور ملحقہ علاقوں کی کل 16 سینئر اور 30 ​​جونیئر ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ونر اور رنر اپ ٹیموں اور کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ میچوں میں سینکڑوں شائقین، معززین، طلباء اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ مقامی عمائدین نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے نوجوانوں کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں