باجوڑ،گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکہ، 4 افراد زخمی

باجوڑ(روزنامہ آواز ٹائمز)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے گیلے میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق باجوڑکی تحصیل ماموند کیعلاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں