باجوڑ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بدان ماموندمکمل طور پر بند

باجوڑ(ڈسٹرکٹ بیوروچیف/کامران خان) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بدان ماموند میں ایک سال سے سرکاری ٹیچنگ سٹاف موجود نہیں ، پوری سکول کو
ایک سال سے ایک PTC فنڈ استانی چلا رہی تھی، جس کو ایک سال سے تنخواہ نہیں ملا اور سکول میں طالبات کے تعداد تقریباً 300 ہیں، اب ایک ہفتے سے سکول مکمل طور پر بند ہے، ان خیالات کا اظہار اہلیان علاقہ نے روزنامہ آواز ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہیں، انھوں‌نے مزید کہا کہ بچیوں کا وقت ضائع ہو رہا ہے، اعلیٰ حکام سے درخواست کہ سکول کیلئے جلدازجلد ٹیچنگ سٹاف مقرر کیا جائے تاکہ 300 بچیوں‌کا وقت ضائع ہونے سے بچایا جائے.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں