بلوچستان میں دل کی بائی پاس سرجری کرکے نئی تاریخ رقم کردی،سیکرٹری صحت اسفند یار خان کا دورہ سول ہسپتال

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/داؤد الرحمن)سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار خان کی کارڈیک سرجری وارڈ سول ہسپتال کوئٹہ آمد, دل کے باٸی پاس سرجری کے مریض کی عیادت کی اور دل کی بائی پاس سرجری کرنے والی ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میں ایم ایس ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محبوب قمبرانی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر گرمکھ داس، کنسلٹنٹ ٹو سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر ابابگر بلوچ، کارڈیک سرجن ڈاکٹر عصمت اچکزئی، کارڈیک سرجن ڈاکٹر عبدالواسع، کارڈیک سرجن ڈاکٹر محمد عارف، سربراہ شعبہ کارڈیک انستھزیا ڈاکٹر عقیل احمد ، پلمونولوجسٹ ڈاکٹر حسیب کاکڑ، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ، آر ایم او ایوننگ ڈاکٹر یعقوب کاکڑ ، اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر محمد خیر، فارماسسٹ صدیق ترین، پرفیوشنسٹ عمر، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان اسفندیارخان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کارڈیک سرجنز جو nicvd سے دل کی بائی پاس سرجری کی ٹریننگ مکمل کر کے واپس آئے ، اور صوبے کی کارڈیک سرجری کے لیے بہت محنت کی اور بلوچستان میں دل کی بائی پاس سرجری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

سیکرٹری صحت بلوچستان اسفندیار خان ملاقات میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کارکردگی کو سراہا،صحت کی مجموعی خدمات میں یہ واقعی اس صوبے کی ایک بڑی کامیابی ہے، این آئی سی وی ڈی، کے ماڈل کے طرز پر بلوچستان میں سٹلائیٹ سینٹرز بنائے جائے، انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی بلوچستان میں بنانے اور چلانے کے لیے ورک فورس بنانے کی ضرورت ہے،انھوں نے مزید کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور انسٹیوٹ کارڈیالوجی کے ماڈل کو مدنظر رکھتے ہوئے کارڈیالوجی انسٹیوٹ کے لیے سفارشات کمیٹی کے ذریعے مرتب کرے، انشاء اللہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے عوام صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں