کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان میں نگران وزیراعلی کی تقرری تعطل کا شکار ہوکر پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہو گئی گزشتہ رات مقررہ وقت تک وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے علی مردان ڈومکی کی نگران وزیراعلی کی تقرری کی سمری پر دستخط نہ کرنے سے معاملہ تعطل کا شکار ہوگیا پارلیمانی کمیٹی کے پاس اب معاملے کے حل کے لئے 3 روز کا وقت ہے نگران وزیراعلی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں بھی حل نہ ہوا تو تقرری کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لئے بلوچستان اسمبلی کو تین نام دیئے گئے ہیں جس میں عبدالواحد صدیقی، یونس عزیز زہری اور حاجی نواز کاکڑ شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلی کے لئے عثمان بادینی اور علی مردان ڈومکی کو نامزد کیا گیا ہے تاہم اب تک حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کیلئے ناموں سمیت نگران وزیراعلی کے امیدواروں کو بھی فائنل نہیں کیا گیا۔






