کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/غفارخان الکوزئی) ساتویںاور ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تازہ ترین اعداد شمار کے مطابق بلوچستان کی 7 اور سندھ کی ایک نشست میںاضافے کا امکان ہے، ادارہ شماریات کے ذرائع کے مطابق 28 اپریل کی شام تک بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ97 لاکھ13 ہزار68، خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ93لاکھ 15 ہزار873، سندھ کی آبادی 5کروڑ 43لاکھ 18ہزار68، پنجاب کی آبادی 11کروڑ 64 لاکھ42ہزار499 جبکہ اسلام آباد کی آبادی 20 لاکھ40 ہزارافرادکے قریب ہے.
موجودہ اپڈیٹ کے حساب سے بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستوںکی تعداد 16 سے بڑھ کر 23 ہوگئی، سندھ میںقومی اسمبلی کی نشستوںکی تعداد61 سے بڑھ کر 62 ہوگئی جبکہ خیبرپختونخوا کی 45 ہی نشستیںرہیگی جبکہ پنجاب کی قومی اسمبلی کی نشستیں141 سے کم ہوکر 134 ہوجائیگی.






